اشتہار

ماں کی تدفین کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے جوان سال بیٹی ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : کرونا وائرس کے باعث ہلاک ہونے والی ماں کی تدفین کے وقت غمزدہ بیٹی حرکت قلب بند ہونے کے باعث قبرستان میں ہی دم توڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ برطانیہ ک علاقے واروکشائر کے قبرستان میں اس وقت پیش آیا جب کرونا وائرس میں مبتلا ہوکر مرنے والی 63 سالہ خاتون کی آخری رسومات جاری تھیں۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ 32 سالہ لورا شہر خموشاں میں چند عزیز و اقارب کے ساتھ اپنی ماں کی آخری رسومات میں شریک تھی کہ اچانک اسے سانس لینے میں تکلیف ہونے لگی اور وہ زمین پر گرکر دم توڑ گئی۔

- Advertisement -

جنازے میں موجود دیگر افراد نے لورا کی مدد کرنے کی کوشش کی لیکن وہ اس وقت تک دم توڑ چکی تھی۔

لورا کی سوتیلی بہن سیڈی کا کہنا ہے کہ بہن اور ماں کی موت کے باعث ہمارا خاندان جیسے ٹوٹ سا گیا ہو، خیال رہے کہ کچھ روز قبل ہی سیدی کا گردہ تبدیل کیا گیا ہے جس کے باعث اس کی حالت ٹھیک نہیں ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 45 سالہ سیڈی نے بتایا کہ ہم اپنی ماں کے کوفن کو قبر میں اتار رہے تھے کہ اچانک لورا نے اپنے سینے پر ہاتھ رکھ کر چیخنا شروع کردیا کہ ‘مجھے سانس نہیں آرہی، مجھے سانس نہیں آرہی’۔

میری بیٹی نے اسے زمین پر بٹھایا اور اس کا کوٹ اتارا تاکہ وہ آرام سے سانس لے سکے وہ کچھ بھی نہیں بول پائی اور سانس لینا بھی بند کردیا کیونکہ اسے دل کا دورہ پڑا تھا جو اس کےلیے جان لیوا ثابت ہوا۔

سیڈی کا کہنا ہے کہ میرے لیے یہ واقعہ کسی ڈراؤنی فلم سے کم نہیں ہے، جس میں اپنی ماں کو دفنانے گئی اور اسی میں بہن کو بھی کھو دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں