تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

کرونا وائرس، سعودی حکومت نے اقامہ فیس معاف کردی

ریاض: سعودی حکومت نے کرونا وائرس کے پیش نظر اقامہ فیس عارضی طور پر معاف کرنے کا اعلان کردیا، جس کے بعد کمپنیاں اپنے ملازمین کے لیے بغیر فیس کے اقامہ حاصل کرسکتی ہیں۔

سعودی گیزیٹ کی رپورٹ کے مطابق محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے جمعرات کے روز اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا ہے کہ اقامہ فیس کو عارضی طور پر معاف کردیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ نیشنل سینٹر کے تعاون سے کیا گیا جس سے پرائیوٹ سیکٹر کے ادارے اور غیرملکی کارکنان کو رعایت ملے گی۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب میں غیرملکیوں اور اقامہ رکھنے والوں کے لیے خصوصی سہولتیں

سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پرائیوٹ سیکٹر (کمپنیاں) اپنے ملازمین کے اقاموں کے لیے حکومت کو فیس ادا کرتی ہیں جس کے بعد غیرملکی کارکنان کو اقامہ جاری کر کے رہائش کی قانونی اجازت دی جاتی ہے۔

محکمہ پاسپورٹ کے مطابق سعودی حکومت نے کرونا وائرس کی وجہ سے معاشی اور مالی اثرات کے پیش نظر پرائیوٹ سیکٹر کو چھوٹ دی تاکہ وہ احتیاطی تدابیر استعمال کریں اور کرونا کو پھیلنے سے روکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب: اقامہ رکھنے والے غیرملکیوں کے لیے بڑی خبر

سعودی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت نے پرائیوٹ سیکٹر کے ساتھ سرکاری محکموں کے لیے بھی اقدامات کیے ہیں۔ حکومتی اعلان کے بعد نجی کمپنیاں اپنے ملازمین کے لیے بغیر فیس کے اقامہ حاصل کرسکتی ہیں۔ یہ سہولت آئندہ تین ماہ تک دستیاب ہوگی۔

Comments

- Advertisement -