تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی عرب، کرونا سے بچانے والا خود کار سینیٹائزر

ریاض: سعودی عرب میں کی سپر مارکیٹ میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ٹرالیوں کو سینیٹائز کرنے والا پہلا خودکار یونٹ تجرباتی طور پر نصب کردیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی مشرقی ریجن کی میونسپلٹی نے الخبر کی ایک سپرمارکیٹ میں ٹرالیوں کو سینیٹائز کرنے والا پہلا خودکار یونٹ تجرباتی طور پر نصب کردیا، تجربہ کامیاب ہونے کی صورت میں پلانٹس بھی نصب کیے جائیں گے۔

سعودی خبررساں ادارے’ ایس پی اے‘ کے مطابق الشرقیہ میونسپلٹی کی جانب سے کورونا وائرس سے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی حفاظت کے لیے مختلف اقدامات کا سلسلسہ جاری ہے۔

الشرقیہ میونسپلٹی کے ترجمان محمد بن عبدالعزیزالصفیان کا کہنا تھا کہ جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ سینیٹائز یونٹ کی لمبائی2.6 میٹر سے زیادہ ہے، یونٹ میں جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال سے ٹرالیوں کی فوری طور پر سینیٹائزیشن کی جاتی ہے تاکہ صارفین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

الصفیان کا مزید کہنا تھا کہ ’سینٹائزنگ یونٹ کا تجربہ کامیاب ہونے کے بعد دیگر سپرمارکیٹس میں بھی اسی نوعیت کے مزید یونٹس نصب کیے جائیں گے‘۔

واضح رہے مملکت میں وزارت صحت کی جانب سے سپراسٹورز اور دیگر مارکیٹوں کی انتظامیہ کو اس امر کا پابند کیا گیا ہے کہ وہ مارکیٹ کے رقبے کے اعتبار سے گاہکوں کو اندر آنے دیں ، اگر مارکیٹ کا رقبہ کم ہو تو زیادہ صارفین کو بیک وقت مارکیٹ میں نہ آنے دیاجائے ۔

مارکیٹ کے مرکزی گیٹ پر تھرمل کیمروں کی تنصیب بھی کی جاتی ہے جہاں کیمرے نصب نہیں کیے گئے وہاں اہلکاروں کو تھرمل میٹر کے ساتھ متعین کیا گیا ہے تاکہ وہاں آنے والے صارفین کے درجہ حرارت کونوٹ کیا جاسکے۔

Comments

- Advertisement -