اشتہار

سعودی عرب، قیدیوں کے لیے آن لائن امتحان کی سہولت

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب کی جیلوں میں قیدیوں کو تعلیم کی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے آن لائن امتحان کی سہولت متعارف کرادی گئی جس کا مقصد قیدیوں کو معاشرے میں اچھے شہری کے طور پر زندگی گزارنے کے قابل بنانا ہے۔

سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مشرقی ریجن کی جیلوں کے قیدیوں نے رواں تعلیمی سال کے دوران امام عبدالرحمن بن فیصل یونیورسٹی میں داخلے لیے تھے۔

انہیں جیلوں میں آن لائن تعلیم کی سہولتیں فراہم کی گئی تھیں- قیدیوں نے تعلیمی سال کے اختتام پر امتحان دینے کی درخواستیں دے دیں۔

- Advertisement -

الشرقیہ جیلوں کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ دمام جیل، القطیف جیل اور الخبر جیل میں فیکلٹیوں کے قیدی طلبہ کا امتحان آن لائن لیا جائے گا- رواں سال کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدبیر کے طور پر یہ انتظام کیا جا رہا ہے۔

محکمہ جیل خانہ جات نے اطمینان دلایا ہے کہ قیدیوں کو امتحان دینے کے لیے مناسب ماحول مہیا کر دیا گیا ہے۔ امتحان ہالوں میں تمام ضروری انتظامات کر دیے گئے- کسی بھی قیدی کو امتحان دیتے وقت کسی طرح کی کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔

محکمہ جیل خانہ جات مملکت کے مختلف صوبوں میں تعلیمی اداروں اور یونیورسٹیوں کے تعاون سے قیدیوں کو اسکولوں اور کالجوں کا کورس پڑھانے کا انتظام کیے ہوئے ہیں- اس کام پر مختلف مضامین کے ماہر اساتذہ تعینات ہیں۔

مشرقی ریجن میں جیل خانہ جات کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر عبداللہ النفجان نے بتایا کہ تمام تیاریاں تسلی بخش ہیں- قیدیوں کو امتحان ہال میں جانے سے قبل تمام حفاظتی سہولتیں مہیا کی جائیں گی، حفاظتی ماسک اور دستانے تقسیم کیے جائیں گے اور سینیٹائزنگ کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں