اشتہار

امریکا میں کروناوائرس سے اموات 20ہزار سے تجاوز کرگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: عالمگیر وبائی مرض ’کروناوائرس‘ نے امریکا میں سخت پنجے گاڑ لیے، ملک میں مہلک مرض سے اموات کی تعداد 20ہزار سے تجاوز کرگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین اور اٹلی کے بعد اب امریکا سب سے زیارہ کروناوائرس سے ہلاکتوں کا والا ملک بن گیا۔ اب تک امریکا میں 20 ہزار سے زائد کرونا مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔

امریکا میں کرونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد 10ہزار947 ہے۔ ماہرین نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ کسی بھی صورت گھر سے باہر نہ نکلیں، وبائی مرض کے خلاف گھر میں بیٹھ کر لڑا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

امریکی ریاست نیویارک میں کرونا کے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے، ہزاروں کی تعداد میں اموات کے باعث قبرستان میں لوگوں کو دفنانے کی جگہ کم پڑچکی ہے، انتظامیہ اجتماعی قبریں تیار کرکے مردہ مریضوں کو دفنا رہی ہے۔

امریکا: کرونا سے ہلاک افراد کی تدفین کے لیے جگہ کم پڑگئی، اجتماعی قبروں کی تیاری

خیال رہے کہ گزشتہ دونوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معمول کی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے سلسلے میں اب تک امریکا میں 2 کروڑ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، امریکی افواج 12 عارضی اسپتال بنا رہی ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کرونا ٹاسک فورس کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ لاکھوں امریکی اس مشکل وقت میں قربانیاں دے رہے ہیں، ایک بہترین مستقبل امریکیوں کی راہ دیکھ رہا ہے، مجھے محسوس ہوتا ہے ہماری معیشت جلد بہتر ہوگی، ہم بھرپور طریقے سے واپس آئیں گے، مزید 500 ملین ماسک خرید رہے ہیں، اربوں ڈالرز کی میڈیکل سپلائی ریاستوں کو بھجوا رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں