بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

سندھ لاک ڈاؤن میں توسیع : کون کون سے کاروبار کھولنے کی اجازت ہوگی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ میں30اپریل تک لاک ڈاؤن میں توسیع کردی گئی ہے، محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کرکے فیکٹری اورانڈسٹری کے کام کرنے سے متعلق قواعد وضوابط بتا دیئے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے صوبے کے لاک ڈاؤن میں 30اپریل تک توسیع کردی ہے اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن میں پابندیوں میں30اپریل تک توسیع کی گئی ہے۔

کراچی شہر اور انٹرسٹی ٹرانسپورٹ پر مکمل پابندی رہے گی، سندھ میں شاپنگ مالز اور سینماہالز مکمل بند رہیں گے، محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے تحت تمام تفریحی مقامات پر آمدورفت پر مکمل پابندی ہوگی۔

اسٹیشنری اور کتابوں کی دکانیں کھلیں گی، لانڈری، درزی، حجام کی دکانیں مشروط طور پر کھولی جائیں گی، سیمنٹ، کیمیکلز، فرٹیلائزرز کمپنیاں اپنا کام جاری رکھ سکیں گی جو بھی فیکٹریاں کھلیں گی ایس اوپیز پرسختی سے عمل کرنا ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تیار کھانوں کی ہوم ڈیلوری ممنوع ہوگی، کوریئرسروسز، ادویات کی دکانوں پرپابندی نہیں ہوگی،آن لائن کاروبار سے وابستہ49رجسٹرڈ اداروں کے رائیڈرز کو اجازت ہوگی، کھانےسے متعلق اشیا اورانڈسٹری کام کرسکیں گے۔

محکمہ داخلہ سندھ نے کام کرنے والی جگہوں سے متعلق بھی ایس او پیز جاری کردئیے، فیکٹری اور انڈسٹری کس طرح کام کرسکیں گی،49کوریئر اور ڈلیوری کمپنی کو بھی کام کرنے کی اجازت ہوگی۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق پلمبر، حجام، الیکٹریشن، مکینک، زرعی مشینری مکینک، سیمنٹ پلانٹ،کھاد انڈسٹری، اینٹوں کے بھٹے، ڈرائی کلینر، بلڈنگ میٹیریل، سینٹری شاپ، ماربلز فیکٹریز، ٹائلز شاپ، ٹیلر،کریانہ اور  دودھ دھی کی شاپز صبح 6 سے رات 9 بجے تک کھولی جاسکیں گی۔

اس کے علاوہ الیکٹرک اسٹور، شٹرنگ اسٹور، بیکریز، بینک، ہارڈویئر شاپ، لیبارٹریز، نجی اسپتال اور دیگر صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھلیں گے لیکن ماسک اور ہر شاپ پر ہینڈ سینیٹائزر ہونا لازمی قراردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں : سندھ حکومت قواعد و ضوابط کے بغیر کاروبار نہیں کرنے دے گی، مرتضیٰ وہاب

محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں جمعہ کو 12 سے ساڑھے 3 بجے تک عوام کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد ہوگی، دکانيں صرف ساڑھے 3 سے ساڑھے 6 بجے تک کھولی جاسکیں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں