بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

سندھ حکومت قواعد و ضوابط کے بغیر کاروبار نہیں کرنے دے گی، مرتضیٰ وہاب

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھ حکومت ایس او پیز دے گی جن پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا، جو ایس اوپیز نہیں مانگے گا انہیں کاروبار نہیں کرنے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کاروبار کے کھولنے سے متعلق وفاق کے فیصلے پر تحفظات ہیں، وزیراعلیٰ سندھ نے تجویز دی تھی لاک ڈاؤن مزید 2 ہفتے تک رکھیں تاکہ وبا پر کنٹرول کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے تجویز دی تھی کہ فیصلے متفقہ اور مشترکہ طور پر کیے جائیں، ہم نے یہ بھی کہا تھا کہ وزیراعظم کچھ فیصلہ کرتے ہیں تو فالو کریں گے، ہم نے یہ بھی کہا تھا کہ وزیراعظم کچھ فیصلہ کرتے ہیں تو فالو کریں گے، انسانی زندگی سے زیادہ مقدم اور کوئی چیز نہیں، معیشت کو دوبارہ ٹھیک کیا جاسکتا ہے زندگی واپس نہیں آسکتی۔

مزید پڑھیں: کراچی تاجر برادری نے مارکیٹیں کھولنے کا فیصلہ مؤخر کردیا

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ایس اوپیز پر عمل کرانے کا مقصد ہے قومی اتفاق رائے نظر آئے، جو بزنس مین پروپیگنڈا کررہے تھے ہمیں کاروبار کھولنا چاہئے، ورکرز کی صحت کی ذمہ داری ان بزنس مین پر بھی عائد ہوتی ہے۔

ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو ایسا لگتا ہے کہ کرونا وائرس ملک میں کنٹرول ہے، پاکستان میں ہم نے ابھی جارحانہ ٹیسٹنگ نہیں کی، جارحانہ ٹیسٹنگ کریں گے تو مریضوں کی اصل تعداد سامنے آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی تجویز پر 11 یوسیز کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، ڈپٹی کمشنر کی تجویز پر احتیاط کے طور پر یوسیز کو سیل کیا، تفتان بارڈر بے احتیاطی کی گئی جس کی مثال آپ کے سامنے ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں