کراچی: شہرقائد میں تاجری برادری نے مارکیٹیں کھولنے کا فیصلہ 2دن کے لیے مؤخرکر دیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں کاروباری مراکز نہ کھونے کا فیصلہ حکومتی اپیل پر کیا گیا۔ تاجر رہنما رضوان عرفان کا کہنا ہے کہ مذکورہ فیصلہ کمشنر کراچی اور ایڈیشنل آئی جی کی درخواست پر کیا گیا ہے۔
تاجر رہنما جمیل پراچہ نے کہا کہ کمشنرکراچی نے درخواست کی ایسے فیصلے سے افراتفری پھیلے گی، کمشنر نے افراتفری کے ماحول سے بچنے کے لیے نظرثانی کی درخواست کی۔
کراچی میں تاجروں کا کل سے دکانیں کھولنے کا اعلان
طارق روڈ ٹریڈرز الائنس کے مطابق کمشنر نے وزیراعلیٰ سے جلد ملاقات کرانے کی یقین دہانی کرائی، کمشنر کراچی کی یقین دہانی پر مارکیٹیں کھولنے کا فیصلہ مؤخر کیا ہے۔
خیال رہے کہ سندھ تاجر اتحاد نے آج سے کراچی میں تمام کاروبارکھولنے کا اعلان کیا تھا، چیئرمین سندھ تاجر اتحاد جمیل پراچہ کا کہنا تھا کہ مارکٹیں بند ہوئے 28 دن ہوچکے ہیں چھوٹے تاجر فاقہ کشی پر مجبور ہوچکے ہیں۔