جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

کروناوائرس کی روک تھام، حکومتِ پاکستان کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزارت صحت نے کروناوائرس پر پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی جس میں حکومت کی جانب سے وبائی مرض پر قابو پانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وفاق حکومت نے صحت کے حوالے سے معلومات کے لیے ہیلپ لائن1166 بنائی، اسکریننگ کیلئے 83کے قریب تھرمل اسکینرز مختلف جگہوں پر نصب کیے گئے، اسلام آباد کے مختلف سینٹرز میں آئسولیٹڈبیڈز کی تعداد 154 ہے۔

اسلام آباد میں کورنٹائن سینٹرز میں بیڈز کی تعداد300کے قریب ہے، 850کے قریب ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو ٹریننگ دی جارہی ہے، کرونا سے نمٹنے کیلئے 112ڈاکٹرز اور 108کے قریب پیرامیڈیکل اسٹاف ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی ڈاکٹر ظفر مرزا کی سرزنش

’ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی تعداد کرونا کیسز کے حساب سے مختص کی گئی‘۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی جانب سے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی سرزنش کی گئی ہے، ظفر مرزا نے عدالت میں غیرسنجیدہ رویہ اختیار کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے عدالت میں حکومتی کاوشوں کو مناسب پیش نہ کرنے کا نوٹس لیا ہے، ظفر مرزا کا فرض تھا اعلیٰ عدلیہ کے سامنے حکومتی کاوشوں کو جامع پیش کرتے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں