اسلام آباد: وزیراعظم کرونا ریلیف فنڈ میں چوبیس گھنٹوں کے اندر ساڑھے دس کروڑ روپے جمع ہوگئے۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے ملاقات کی اور کرونا ریلیف فنڈ کے لیے امدادی چیک پیش کیا۔
فیصل ایدھی نے وزیراعظم عمران خان کو ایک کروڑ روپے کا چیک پیش کیا۔ یاد رہے کہ اے آر وائی نیوز کی خصوصی ٹیلی تھون ٹرانسمیشن میں سعد ایدھی نے وزیراعظم کرونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا تھا۔
وزیر اعظم عمران خان سے فیصل ایدھی کی ملاقات
ایدھی فاونڈیشن کی طرف سے ایک کروڑ روپے کا چیک وزیراعظم کرونا ریلیف فنڈ کے لیے وزیر اعظم کو پیش کیا۔ pic.twitter.com/OIFbyakunu
— Prime Minister’s Office, Pakistan (@PakPMO) April 15, 2020
بعد ازاں وزیر اعظم عمران خان کی اپٹما نمائندگان سے ملاقات ہوئی جس کے دوران انہوں نے اپٹما کی جانب سے پانچ کروڑ روپے کا چیک کرونا فنڈ کے لیے پیش کیا۔ وزیر اعظم نے فنڈ میں حصہ ڈالنے پر اپٹما کو سراہا۔
وزیر اعظم عمران خان سے اپٹما نمائندگان گوہر اعجاز اور عادل بشیر کی ملاقات
اپٹما کی طرف سے 5 کروڑ روپے کا چیک کرونا ریلیف فنڈ کے لیے وزیر اعظم کو پیش کیا
وزیر اعظم نے اپٹما کی جانب سے کورونا ریلیف فنڈ میں دیے جانے والے عطیے کو سراہا pic.twitter.com/xlUQG0EwQ1— PTV News (@PTVNewsOfficial) April 15, 2020
ایک روز قبل وزارت برائے سمندر پار پاکستانی اور انسانی وسائل ترقی کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ بیرون ملک میں مقیم پاکستانیوں نے 24 گھنٹوں میں 2ہزار 400 خاندانوں کی ذمہ داری اٹھا لی۔
وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ ویب سائٹ کے آغاز کے چوبیس گھنٹے کے اندر ہی 45 ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے ساڑھے 4 کروڑ وزیراعظم کرونا ریلیف فنڈ میں عطیہ کیے گئے۔
مزید پڑھیں: اے آر وائی نیٹ ورک ٹیلی تھون، معروف شخصیات نے وزیراعظم فنڈز میں بھاری رقم عطیہ کردی
انہوں نے بتایا کہ دنیا بھر سے 900 مخیر حضرات نے ویب سائٹ کی مدد سے کرونا ریلیف فنڈ میں عطیات دیے، امریکا اور برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے زیادہ عطیات جمع کروائے۔
زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ عطیات سے مخیر حضرات متاثرہ خاندان کے ایک ماہ کا راشن اور دیگر اشیاء ضرورت کی ذمہ داری اٹھا سکتے ہیں۔ معاون خصوصی نے اعلان کیا تھا کہ اوورسیز ٹائیگرز فورس کا بہت جلد آغاز کر رہے ہیں تاکہ بیرون ملک میں مقیم ضرورت مند پاکستانیوں کے لیے راشن کا انتظام کیا جاسکے۔
وزارت برائے اوورسیز پاکستانیز اینڈ ایچ آر ڈی
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 24 گھنٹوں میں 2400 خاندانوں کی ذمہ داری اٹھا لی۔ وزارت اوورسیز
ویب سائٹ کے آغاز کے چوبیس گھنٹے کے اندر ہی 45 ممالک سے 4.5 کروڑ کا عطیہ موصول ہوا۔ زلفی بخاری pic.twitter.com/HW1PHvAM4x
— Ministry of Overseas Pakistanis & HRD 🇵🇰 (@mophrd) April 14, 2020
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ایک روز قبل سمندر پار پاکستانیوں کے نام ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں سے فنڈ دینے کی اپیل کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم نے اوورسیز پاکستانیوں سے فنڈز کی اپیل کر دی
یہ بھی وضاحت ضروری ہے کہ وزیراعظم کرونا ریلیف فنڈ میں پاکستانی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں، اب تک فنڈ میں کتنی رقم جمع ہوئی یا کتنے پاکستانیوں نے عطیات جمع کرائے اس حوالے سے سرکاری رپورٹ جاری نہیں کی گئی۔ اس سے قبل وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی وزیر اعظم کو وزارت کے ملازمین کی جانب سے چیک پیش کرچکے ہیں۔