تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

ڈبلیو ایچ او کا امریکا کے ساتھ برا سلوک رہا ہے، ٹرمپ کا الزام

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر عالمی ادارہ صحت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ محسوس ہورہا ہے کہ چین ڈبلیو ایچ او کو کنٹرول کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس نے تباہی مچائی ہوئی ہے، ایسے سنگین حالات میں بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سیاست سے باز نہیں آرہے، انہوں نے کہا کہ ووہان سے کرونا وائرس کے جنم پر چین کے صدر سے گفتگو ہوئی جس پر بات کرنا مناسب نہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کی پہلی آماجگاہ چین کے انڈسٹریل شہر ووہان میں موجود لیب کے حوالے سے تحقیقات کررہے ہیں۔

انہوں نے ایک بار پھر عالمی ادارہ صحت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کا امریکا کے ساتھ سلوک برا رہا ہے، ایسے سلوک پر محسوس ہوتا ہے کہ ڈبلیو ایچ او کو چین کنٹرول کررہا ہے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے متعلق ڈبلیو ایچ او کو علم تھا کیا ہورہا ہے، مختلف ممالک نے ڈبلیو ایچ او پر بھروسہ کیا اور پابندیاں عائد نہیں کیں

ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا نے دیکھا فرانس کے ساتھ کیا ہوا، انہوں نے دعویٰ کیا کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کو کرونا وائرس سے متعلق سے آگاہی تھی لیکن شدت کا علم نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت کی فنڈنگ روک دی

اس سے قبل امریکی صدر نے عالمی ادارہ صحت کو سالانہ فراہم کیا جانے والا 500 ملین ڈالرز کا فنڈ رکواتے ہوئے کہا تھا کہ عالمی ادارہ صحت نے کرونا وائرس کے معاملے پر تاخیر سے کام لیا، جس پر اس کا احتساب ہونا ضروری ہے، ڈبلیو ایچ او نے سائنس دانوں اور محققین کی گم شدگی پر بھی خاموشی اختیار کیے رکھی، عالمی ادارہ وقت پر فیصلے کرتا تو وبا پر قابو پایا جا سکتا تھا، ادارے نے دنیا کو غلط معلومات فراہم کیں۔

Comments

- Advertisement -