اشتہار

کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے عمانی حکام کا بڑا اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

مسقط : عمانی وزیر صحت نے کرونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کےلیے ڈرون تکنیک کا آغاز کردیا جس کے ذریعے کرونا مریضوں کا دور سے ہی پتہ لگایا جاسکے گا۔

عمانی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عمان بھی جان لیوا وبا کوویڈ 19 کے خلاف اپنی جدوجہد مسلسل جاری رکھے ہوئے ہیں یہی وجہ ہے کہ ریاست میں وائرس کا پھیلاؤ دیگر ممالک کی نسبت آہستہ ہے۔

وائرس کی روک تھام کےلیے دیگر ممالک نے مصنوعی ذہانت، روبوٹ اور ڈرونز استعمال کرنے کے تجربے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے عمان کے وزیر صحت نے وائرس پر قابو پانے کےلیے ڈرون تکنیک کا آغاز کیا ہے۔

- Advertisement -

اس کام کےلیے انہوں نے ایک مشترکا ٹیم تشکیل دی ہے جس میں انجیئرنگ کالج سلطان قابوس یونیورسٹی اور ازم ٹیکنالوجی کمپنی کے محققین اور ماہرین تعلیم شامل ہیں جو اس شعبے میں مہارت رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس ٹیم نے ایسا سسٹم تیار کیا ہے جو انسانی درجہ حرارت کی پیمائش کرکے اسے خود کار طریقے سے رجسٹرڈ کرسکتا ہے۔

اس تکنیک کا مقصد سماجی دوری کو برقرار رکھتے ہوئے کرونا کے مشتبہ مریضوں اور غیر رپورٹ شدہ مریضوں کا پتہ لگانا ہے، ڈرونز میں تھرمل ایمجنگ کی سہولت لگائی گئی ہے جو انسانی درجہ حرارت کی خود کار طریقے سے پیمائش کرسکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں