تازہ ترین

انجلینا جولی بننے کی خواہش مند لڑکی کرونا میں مبتلا، حالت تشویشناک

تہران: انجلینا جولی بننے کی خواہش مند لڑکی کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئی، ایرانی لڑکی کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق انجلینا بننے کی خواہش میں سرجری کے ذریعے اپنا چہرہ بگاڑنے والی لڑکی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد اسے انتہائی تشویش ناک حالت میں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 22 سالہ سوشل میڈیا اسٹار سحر طبر جس کا اصل نام تہران سے تعلق رکھنے والی فاطمہ خشوند ہے نے اپنے پرجوش چہرے کی تصاویر شائع کرنے کے بعد مقبولیت حاصل کی تھی۔

The social media star, whose real name is Fatemeh Khishvand, from Tehran, shot to prominence after posting images of her eerily gaunt face.

فاطمہ خشوند کے وکلا نے کہا ہے کہ کرونا وائرس پھیلنے سے قبل اسے رہا کرنے کیلئے کہا تھا کیونکہ وہ شدید علیل ہیں اور کرونا وائرس میں مبتلا ہیں۔

ایران میں انسانی حقوق کے لیے قائم سینٹر نے کہا ہے کہ ملک میں ایک جج نے اس حقیقت کے باوجود ان کی ضمانت دینے سے انکار کردیا کہ ملک کی جیلوں میں کرونا وائرس پھیل رہا ہے۔

گزشتہ ماہ ایران نے اس مہلک وائرس سے نمٹنے کی کوشش کرنے کے لیے تقریباً 85 ہزار قیدیوں کو عارضی طور پر رہا کیا تھا جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ ایران میں سرکاری اعدادوشمار سے کہیں زیادہ ہزاروں افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

The 22-year-old, whose lawyers had asked for her to be released amid the country's severe COVID-19 outbreak, is now said to be seriously ill

ایرانی میڈیا کے مطابق سحر کو اکتوبر میں تشدد پر اکسانے، نامناسب ذرائع سے آمدنی حاصل کرنے اور نوجوانوں کو بدعنوانی کی ترغیب دینے کے الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا۔

انہیں تہران کی رہنمائی عدالت کے حکم پر حراست میں لیا گیا جو ثقافتی جرائم اور معاشرتی، اخلاقی بدعنوانی سے متعلق ہے، یاد رہے کہ مبینہ طور پر 50 سرجری کرنے کے بعد 2018 میں آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ جولی کی طرح نظر آنے کے لیے سوشل میڈیا اسٹار نے شہرت حاصل کی تھی۔

Comments

- Advertisement -