تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

کرونا لاک ڈاؤن، بھوک سے تڑپتے سیکڑوں بندروں نے تھانے کا گھیراؤ کرلیا، ویڈیو دیکھیں

نئی دہلی: بھارتی ریاست اترپردیش میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے متاثر ہونے والے بندروں نے تھانے کا گھیراؤ کر کے اپنا مطالبہ منوا لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اترپردیش کے ضلع لکیم پور کھیری میں بھوکے بندروں نے تھانے کا گھیراؤ کیا جس کے بعد پولیس کی ایک ٹیم نے انہیں کھانا فراہم کیا۔

انٹرنیٹ پر بھوکے بندروں کو کھانا کھانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین نے پولیس کے کردار کو سراہا۔

پولیس آفیسر کا کہنا تھا کہ چند روز قبل میں گھر واپس جارہا تھا تو راستے میں بھوکے بندروں کو دیکھا، مجھے اُن پر رحم آگیا جس کے بعد میں نے انہیں روزانہ کھانا ڈالنے کا فیصلہ کیا۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس، تھائی لینڈ کے سیکڑوں بندر بھوک سے تڑپنے لگے، ویڈیو وائرل

یہ بھی پڑھیں: بھارت لاک ڈاؤن، ایسا حیران کن واقعہ جو انسان نے شاید ہی دیکھا، ویڈیو وائرل

انہوں نے بتایا کہ دو تین روز کھانا ڈالنے کے بعد میری ذمہ داریاں بڑھ گئی تھیں جس کی وجہ سے بندر بھوکے تھے۔

’ میں اندر بیٹھا تھا تو آوازیں آنا شروع ہوئیں، جب باہر آکر دیکھا تو تھانے کے باہر بہت سارے بندر جمع تھے جو بھوک سے بلک رہے تھے‘۔

پولیس آفیسر نے بتایا کہ ہم نے یہ صورت حال دیکھنے کے بعد فوری طور پر کھانے کا انتظام کیا اور بندروں کو ابلے ہوئے گُڑ کے چاول ڈالے جو انہوں نے بہت مزے سے کھائے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھوک سے نڈھال بندر ایک دوسرے سے کھانا چھین پر اپنا پیٹ بھرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ بھارت میں ہونے والے لاک ڈاؤن میں تین مئی تک توسیع کردی گئی ہے، عوام کے گھروں میں محدود رہنے سے سڑکوں پر گھومنے والے جانور (گائے، کتے، بلیاں، بندر) کو کھانا معمول کے مطابق مل نہیں پارہا جس کی وجہ اُن کا برا حال ہے۔

Comments

- Advertisement -