جمعرات, نومبر 14, 2024
اشتہار

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 8 اموات، ، تعداد143تک پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا سے مزید 8 افراد جان کی بازی ہار گئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 143 تک جا پہنچی ہے جبکہ کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7ہزار481 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں، جس میں بتایا گیا کہ پاکستان میں کورونا کے 5ہزار 506 مریض زیرعلاج ہیں، 24گھنٹے کے دوران کورونا کے465 کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7ہزار481 تک جاپہنچی ہے۔

اعدادو شمار کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 3391 ، سندھ میں 2217کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ خیبر پختونخواہ میں 1077 ، بلوچستان میں 335 ، گلگت بلتستان میں 250 ، اسلام آباد میں 163 اور آزاد کشمیر میں 48 کیسز رپورٹ ہوئے۔

- Advertisement -

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر کا کہنا تھا کہ ملک میں 24گھنٹےکےدوران 8 نئی اموات رپورٹ ہوئی اور کوروناسےاموات کی تعداد 143 ہوگئی، سندھ میں 47، پنجاب میں 37، کے پی کے میں 50مریض زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ گلگت بلتستان میں 3 اور بلوچستان میں 5مریض اور وفاقی دارلحکومت میں بھی ایک مریض جاں بحق ہوا۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 38 فیصد کیسز دیگر ممالک سے آئے 62 فیصد مقامی طور پر پھیلے جبکہ کرونا وائرس سے ابتک1832 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 6416افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ ملک میں اب تک کورونا کے92 ہزار 584 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں