اشتہار

تہران میں محدود پیمانے پر کاروبار کھولنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

تہران : کرونا وائرس سے متاثرہ ملک ایران میں بھی کئی روز لاک ڈاؤن کے بعد محدود پیمانے پر کاروبار کھولنے کی اجازت دے دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی جان لیوا وبا نے مشرق وسطیٰ سب سے زیادہ متاثر ایران کو کیا ہے جہاں کرونا مریضوں کی تعداد ہزاروں میں ہے اور تہران حکومت کی جانب سے وائرس پر قابو پانے کےلیے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کردیا گیا تھا۔

خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وائرس پر کافی حد تک قابو پانے کے بعد ایرانی حکام نے تہران میں محدود پیمانے پر کاروبار کھولنے کی اجازت دی ہے۔

- Advertisement -

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تعلیمی ادارے، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس اور جم بدستور بند رہیں گے جب تک مکمل طور پر نئے اور مہلک ترین کرونا وائرس پر قابو نہیں پایا جاتا۔

واضح رہے کہ چین کے بعد سب سے زیادہ متاثر اور ہلاکتیں ایران میں سامنے آرہی تھیں تاہم حکومت اور ڈاکٹروں کی مسلسل کوششوں کے باعث ملک میں وائرس پر کافی حد تک پایا جاسکا ہے۔

ایران میں ہلاکت خیز وائرس کرونا میں مبتلا 4 ہزار سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ کرونا مریضوں کی تعداد بیس ہزار سے زائد ہے۔

دنیا میں کرونا متاثرین کی تعداد 22 لاکھ سے تجاوز کرگئی

خیال رہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس نے ہلاکتوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 22 لاکھ کا ہندسہ عبور کرچکی ہے تاہم ڈاکٹروں کی کوشش سے ساڑھے 5 لاکھ سے زائد افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں