اشتہار

لاک ڈاؤن کے دوران کراچی کے تاجروں کو بڑا ریلیف مل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد کے تاجروں کو لاک ڈاؤن کے دوران بڑا ریلیف مل گیا، وزیراعلیٰ سندھ نے چھوٹے تاجروں کو ہوم ڈیلیوری کے ذریعے کام کرنے کی ہدایت اور روٹیشن کی بنیاد پر دکانیں کھولنے کی تجویز دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے کراچی کے تاجروں کی ملاقات ہوئی ، جس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے چھوٹے تاجروں کو ہوم ڈیلیوری کے ذریعے کام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہوم ڈیلیوری ایس اوی پیز کے تحت ہوگی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ایس او پی کو مدنظر رکھ کر چھوٹے تاجروں کو روٹیشن کی بنیاد پر دکانیں کھولنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ ہفتہ کے روز بانٹ لیتے ہیں کہ کس دن کس شعبے کی دکانیں کھلیں گی۔

- Advertisement -

مراد علی شاہ نے تجویز دی کہ جس دن کپڑے کے دکانیں کھلیں اسی روز درزی اور انسے منسلک دکاںیں کھولیں گے اور جس دن اے سیز والوں کی دکاںیں کھلیں گی اس دن الیکٹرانک، اے سیز لگانے والوں کی دکانیں بھی کھولیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے صوبائی وزراء سعید غنی، سید ناصر حسین شاہ، امتیاز شیخ پر کمیٹی قائم کردی اور کہا مجوزہ کمیٹی 24 گھنٹوں میں تاجروں سے ملکر ایس او پیز بنائیں گے۔

مراد علی شاہ نے ایس آر بی ٹیکسز اور صوبائی ایکسائیز کی ٹیکسز میں کاروباری لوگوں کو بڑی رعایت دینے کا بھی اعلان کرتے ہوئے کہا چھوٹے تاجروں کو قرضے دلانے کیلیے وہ وفاقی حکومت سے بات کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی تاجروں سے مل کر تمام تجاویز اور ایس او پیز پر بات کرکے 24 گھنٹوں میں اپنی سفارشات دیں گے، میں ان سفارشات پر وفاقی حکومت سے بات کرکے پھر ایس او پی کے تحت اجازت دیں گے۔

دوسری جانب حکومتی کمیٹی اور تاجر رہنماوں کی آج شام پانچ بجے کمشنر ہاوس میں پہلا مذاکرات کا دور ہو گا، مذاکرات میں مارکیٹیں کھولنے کے حوالے سے ایس او پیز پر غور کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں