اشتہار

کویت میں کورونا مریضوں کی نشاندہی کیلیے الیکٹرانک بریسلٹ

اشتہار

حیرت انگیز

کویت میں بیرون ملک سے آنے والوں کورونا کے مریضوں کی نشاندہی کے لیے خصوصی الیکٹرانک بریسلٹ متعارف کروا دیے گئے۔

عرب ٹائمز کے مطابق وزارت صحت نے کورونا مریضوں کی نشاندہی کے لیے خصوصی الیکٹرانک بریسلٹ تیار کروایا ہے جو متاثرہ شخص کو کلائی میں پہنایا جائے گا۔

یہ جدید کڑے حکام کو موصول ہوگئے ہیں جنہیں کورونا کے مریضوں میں تقسیم کیا جائے گا، اس منصوبے کا مقصد ہجوم میں متاثرہ شخص کی باآسانی نشاندہی کرنا ہے۔

- Advertisement -

اس اقدام سے یہ بھی پتہ لگایا جائے گا کہ کورونا کا مریض احتیاطی تدابیر اختیار کیے ہوئے ہے کہ نہیں اور آئسولیشن کے قوانین پر عمل پیرا ہے یا نہیں۔

کویت نے حال ہی میں غیر ملکیوں کی آمد کے سلسلے میں کورونا سے بچنے کے لیے خصوصی انتظامات اور ٹھوس اقدامات کیے ہیں تاکہ ملک میں کورونا کی وبا کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔

سفارتی محاذ پر وزیر خارجہ نے اپنے جاپانی اور امریکی ہم منصب سے بات کرکے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے بنائےگئے منصوبوں اور معلومات کا تبادلہ کیا ہے، امریکا اور جاپان نے کویت کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں