اشتہار

وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ ،زلفی بخاری کی کوششوں سے بڑی کمپنیاں تعاون کیلئے تیار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : معاون خصوصی زلفی بخاری کی کوششوں سے وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں  بڑی کمپنیاں تعاون کیلئے تیار ہے، ٹیلی نار کے سی او اے نے امدادی چیک وزیراعظم کو پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ کےلئے عطیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے، معاون خصوصی زلفی بخاری کی کوششوں سے بڑی کمپنیاں بھی تعاون پر تیار ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے سیلولر کمپنی ٹیلی نار کے سی ای اوعرفان وہاب کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں معاون خصوصی زلفی بخاری اور فیصل جاوید بھی ملاقات میں شریک تھے۔

- Advertisement -

سی ای او ٹیلی نار نے ریلیف فنڈ کا امدادی چیک وزیراعظم کو پیش کیا، ٹیلی نار نے مجموعی طورپر 1.6 ارب روپے امدادی پیکج کااعلان کیا ہے، جس پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے امدادی پیکج کے اعلان کا خیر مقدم کیا گیا۔

وزیراعظم نےمشکل وقت میں بڑی کمپنیوں کی جانب سے عطیات کی فراہمی کو سراہا اور عزم کا اظہار کیا کہ فنڈنگ سےحاصل رقم عوام کیلئےصحت سہولتوں پرخرچ کریں گے۔

گزشتہ روز انگلش بسکٹس مینوفیکچررکمپنی کی جانب سےبھی10کروڑ کاعطیہ دیا گیا، معاون خصوصی زلفی بخاری کے مزید ملٹی نیشنل کمپنیوں سے رابطے جاری ہے، آئندہ چند دنوں میں بڑے پیمانے پر مزید رقم کورونافنڈ میں جمع کرائی جائے گی۔

یاد رہے کرونا وبا سے نمٹنے کے لیے وفاقی اور صوبائی سطح پر فنڈ قائم کیا گیا ہے جس میں مخیر حضرات سے عطیات جمع کرانے کی اپیل کی گئی تھی، گزشتہ روز سیلولر کمپنی جاز موبی لنک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر ابراہیم نے بھی وزیر اعظم کرونا ریلیف فنڈ میں 5 کروڑ روپے کا چیک دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں