اشتہار

امریکا، والدین سے سردرد کی شکایت کرنے والی کمسن بچی کرونا سے ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

مشی گن: امریکی ریاست مشی گن میں والدین سے ایک ماہ قبل سردرد کی شکایت کرنے والی کمسن بچی کرونا وائرس سے ہلاک ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست مشی گن میں کرونا وائرس کی شکار 5 سالہ بچی اسکائیلر ہربرٹ دو ہفتے وینٹی لیٹر پر رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گئی۔

کمسن بچی میں کرونا وائرس کی تصدیق مارچ میں ہوئی جس کے بعد دماغ میں سوجن بڑھ گئی اور اسکائیکلر ہربرٹ کو وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا۔

- Advertisement -

بچی کی والدہ لاونڈریہ کا کہنا ہے کہ اسکائیلر کی صحت دن بدن بگڑتی جارہی تھی اور ڈاکٹرز نے اس کی موت کی وجہ دماغی سوجن قرار دی ہے۔

اسکائیلر کے والدین کا کہنا ہے کہ وہ نہیں جانتے کہ وہ کس طرح وائرس میں مبتلا ہوئی، اسے صحت سے متعلق کوئی دوسرا مسئلہ نہیں تھا۔

مشی گن کے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ اسکائیلر کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والی سب سے کم عمر بچی ہے اس سے قبل وائرس سے کم عمر شخص ہلاک ہوا تھا جس کی عمر 20 سال تھی۔

واضح رہے کہ مشی گن میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 31 ہزار 348 ہوگئی ہے اور وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 2 ہزار 389 سے تجاوز کرگئی ہے۔

امریکا میں کرونا وائرس کے رجسٹرڈ کیسز کی تعداد 7 لاکھ 59 ہزار 204 ہوچکی ہے اور کرونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 40 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں