اشتہار

حکومت نے رواں برس کے لیے زکوٰۃ کا نصاب مقرر کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: حکومت کی جانب سے رواں برس 1441 ہجری کے لیے زکوٰۃ کا نصاب 46 ہزار 329 روپے مقرر کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے رواں برس 1441 ہجری کے لیے زکوٰۃ کا نصاب 46 ہزار 329 روپے مقرر کیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

حکومت کے تخفیف غربت اور سماجی تحفظ ڈویژن کی جانب سے اسٹیٹ بینک کو نوٹیفکیشن بھیجا گیا جس کے بعد اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو زکوٰۃ کے نصاب سے آگاہ کردیا۔

- Advertisement -

نوٹیفکیشن کے مطابق جن بچت کھاتوں میں 46 ہزار 329 روپے سے زائد رقم ہوگی ان سے ڈھائی فیصد زکوٰۃ کٹوتی ہوگی، پے منٹ اکاؤنٹ، کمپنی اکاؤنٹ یا ڈیکلیریشن اکاؤنٹ سے زکوٰۃ کٹوتی نہیں ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یکم رمضان المبارک سے بینک ازخود زکوٰۃ کی رقم منہا کرنا شروع کردیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 2019 میں زکوٰۃ کا نصاب 44 ہزار 415 روپے مقرر کیا گیا تھا جو کہ اس وقت 52 تولے چاندی کی مالیت کے برابر رقم تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں