اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

فیصل ایدھی سے ملاقات، ذاتی معالج کا وزیراعظم عمران خان کو کورونا ٹیسٹ کرانے کا مشورہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان نے عمران خان کو رونا ٹیسٹ کرانے کا مشورہ دے دیا، وزیراعظم نے کورونا وائرس کے شکار فیصل ایدھی سے5  روز قبل ملاقات کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق ایدھی فاؤنڈیشن کےسربراہ فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد وزیراعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خدشہ کے پیش نظر عمران خان کو بھی کورونا ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دے دیا۔

خیال رہے ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ اور معروف سماجی کارکن فیصل ایدھی ان دنوں اسلام آباد میں ہیں جہاں ان کا کورونا ٹیسٹ لیا ، جو مثبت آیا ، اس سے پہلے 15 اپریل کو کو فیصل ایدھی نے وزیراعظم عمرن خان سے ملاقات کی تھی اورکورونا فنڈ میں ایک کروڑروپے عطیہ کئے تھے۔

- Advertisement -

دوسری جانب محکمہ صحت سندھ نےبھی ان کا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کردی ہے ، سندھ حکومت نے فیصل ایدھی کی فیملی کا کوروناٹیسٹ کرانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ، محکمہ صحت سندھ نے سول اسپتال کوہدایت جاری کی۔

ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ فیصل ایدھی سےپہلے ان کے بیٹے کا بھی کوروناٹیسٹ پازیٹوآیاتھا، جس کے بعد فیصل ایدھی کوکچھ دن گھرمیں رہنےکی ہدایت کی گئی تھی، فیصل ایدھی 4دن سےاسلام آبادمیں تھےشک ہےوائرس وہیں سےمنتقل ہوا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں