جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

ٹرمپ کا امیگریشن پرعارضی پابندی عائد کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے سبب ہر طرح کی امیگریشن پر عارضی پابندی عائد کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کرونا وائرس کے باعث امریکی شہریوں کے روزگار کو بچانے کے لیے میں امریکا میں امیگریشن پر عارضی پابندی عائد کرنے کے حکم نامے پر دستخط کرنے لگا ہوں۔

امریکی صدر نے لکھا کہ وہ امریکی معیشت کو پہنچنے والے نقصان کے باعث یہ پابندی لگارہے ہیں، واضح رہے کہ امریکی حکومت کی جانب سے گزشتہ ماہ سے ہی ہر قسم کے ویزہ سے متعلق کارروائی معطل کی جاچکی ہے۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق ٹرمپ کے نئے حکم نامے کے باعث امریکا میں موجود غیرملکیوں کو ورک ویزہ میں اضافے اور گرین کارڈ کے منتظر افراد کو مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔

یاد رہے کہ امریکا میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 42 ہزار 518 ہوگئی ہے، 7 لاکھ 93 ہزار افراد متاثر ہیں جبکہ کرونا وائرس کے سبب 42 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

دنیا بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 25 لاکھ 27 ہزار 770 ہوگئی، کرونا وائرس کے باعث اموات ایک لاکھ 74 ہزار 455 ہوگئیں، کرونا کے صحت یاب مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 64 ہزار 220 ہوگئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں