اشتہار

پولیس اہلکار پر کھانسنے والی برطانوی خاتون مشکل میں پھنس گئی

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : برطانوی پولیس نے کرونا وائرس کو مذاق سمجھنے والوں کے گرد قانون کا گھیرا تنگ کردیا، عدالت نے جان بوجھ کر پولیس پر کھانسنے والی خاتون کو چار ماہ کے لیے جیل بھیج دیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے اور مقامی و غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کےلی حکومت کی جانب سے مزید سخت اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

برطانوی حکومت نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں اور کرونا وائرس کو مذاق سمجھنے والوں کے خلاف قانون کا گھیرا تنگ کرنا شروع کردیا ہے، عدالت نے پولیس اہلکار پر کھانسنے والی خاتون کو جیل کی ہوا کھلا دی۔

- Advertisement -

واقعہ نیوکاسل میں پیش آیا جہاں 39 سالہ خاتون نے گرفتاری کے دوران جان بوجھ کر پولیس اہلکار پر کھانسا، جس کی ویڈیوب ھی سوشل میڈیا پر جاری کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالت نے واقعے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے سخت نوٹس لیا اور خاتون کو فوری سزا سناتے ہوئے چار ماہ کےلیے قید کی سزا سنا دی۔

برطانیہ:‌ بلاضرورت گھر سے نکلنے پر خاتون پر جرمانہ عائد

نیوکاسل پولیس نے واقعے کی فوٹیج بھی جاری کر دی، چیف کانسٹیبل کا کہنا تھا کہ ہم ایسے واقعات کو بہت سنجیدگی سے لے رہے ہیں، جو بھی ایسے واقعات میں ملوث پایا گیا اُس سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل عدالت نے پولیس اہلکاروں کے منہ پر تھوکنے والے شخص کو قید کی سزا سنائی تھی، عدالت نے شہریوں کو تنبیہ کی تھی کہ آئندہ بھی ایسا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور انہیں بھی جیل کی ہوا کھانی پڑے گی۔

Comments

اہم ترین

زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں

مزید خبریں