اشتہار

کورونا وائرس کی دوسری لہر ، امریکی ماہرین نے‌ خبردار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی ادارہ سینٹرفار ڈزیز کنٹرول کے ڈائریکٹر نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر اس سے بھی زیادہ تباہ کن ہونے کا خدشہ ہے، موسم سرما میں کوروناوائرس، نزلہ زکام کے ساتھ پھر حملہ آور ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ادارہ سینٹر فارڈزیز کنٹرول کے ڈائریکٹر رابرٹ ریڈ فیلڈ نے کورونا وائرس کے دوسرے حملے کی پیش گوئی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ سردیوں میں کورونا وائرس دوبارہ آسکتا ہے، موسم سرما میں کورونا وائرس کے زیادہ شدت کیساتھ آنے کا امکان ہے۔

امریکیوں کیلئے وائرس کی دوسری لہر موجودہ لہر سے زیادہ خطرناک ہوسکتی ہے ، موسم سرما میں کوروناوائرس، نزلہ زکام کے ساتھ پھر حملہ آور ہوسکتا ہے۔

- Advertisement -

یاد رہے امریکا کے سینئر سائنسدان ڈاکٹر انتھونی فاکی نے کوروناسےمتعلق بیان میں کہا تھان کہ کورونا وائرس ہر سال سیزنل وائرس کی طرح حملہ کرسکتا ہے، وائرس کے دوبارہ حملہ کرنے سے پہلے ویکسین تیار کرنا ہوگی۔

ڈاکٹرانتھونی فاکی کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس نے جنوب سے جڑ پکڑنا شروع کی تھی جہاں اس وقت سردیوں کا موسم ہے اور زیادہ کیسزان ممالک میں سامنے آرہے ہیں جہاں ٹھنڈ ہے۔

امریکی سائنسدان نے کہا تھا کہ رات دن ویکسین بنانے کیلئے کام کررہے ہیں، اس وقت دو ویکسین تیار ہیں جو ہم انسانوں پر آزما رہے ہیں، ایک امریکا کے پاس ہے اور دوسری چین کے پاس موجود ہے جبکہ اس کے مکمل طور پر استعمال پر ایک سے ڈیرھ سال لگ سکتا ہے۔

خیال رہے کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرامریکا میں ہلاکتوں کی تعداد45 ہزارسے تجاوز کرگئی جبکہ کورونا سے متاثرافراد کی تعدادسات لاکھ بانوے ہزارسے زیادہ ہے، نیویارک میں ہلاک افراد کی تعداد اٹھارہ ہزارسے زائد ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات ایک لاکھ ستتر چھ سو چوہترہوگئیں جبکہ مریض 25 لاکھ، ستاون ہزار837 ہوگئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں