اشتہار

چین کورونا ویکسین تیار کرنے میں کامیاب، تجربے کیلئے پاکستان سے رابطہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد :معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفرمرزا نے چینی کمپنی کے کورونا ویکسین کے تجربے کیلئےپاکستان سے رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا جائزے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفرمرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ چینی کمپنی نے کورونا ویکسین کے تجربے کیلئےپاکستان سے رابطہ کیا ہے، ہم نے چینی کمپنی سے مزید تفصیلات مانگی ہیں، معلومات کا ماہرین سیفٹی،ریگولیشن ودیگرحوالوں سے جائزہ لیں گے، جائزے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا، اس سے متعلق کچھ کہنا قبل ازوقت ہے۔

- Advertisement -

یاد رہے چائنا سائن آف فارم آف انٹرنیشنل کارپوریشن کی جانب سے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کو آفیشل لیٹر لکھا گیا ہے جس میں چین نے پاکستان کو کورونا کی ویکسین دینے کی رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کو فوری طور پر ویکسین امپورٹ کرنے کا کہا تھا ۔

واضح رہے کرونا وائرس کی ہلاکت خیز وبا دنیا بھر میں 1 لاکھ 90 ہزار سے زائد انسانوں کی زندگیاں نگل گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 24 لاکھ اٹھارہ ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

وائرس کا راستہ روکنے کے لیے ویکسین کی تیاری کی دوڑ بھی جاری ہے، دنیا بھر میں 86 ٹیمیں ایسی ہیں جو Covid 19 کی ویکسین پر کام کر رہی ہیں، جن میں چند ٹیمیں کلینکل ٹرائل کے مرحلے میں بھی داخل ہو چکی ہیں۔

چین میں بھی رواں ماہ کے آغاز میں دو تجرباتی ویکسینز کے انسانی ٹیسٹ کی منظوری دی جا چکی ہے، امریکا میں بھی ادویہ ساز کمپنی موڈرنا امریکی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے ساتھ مل کر اپنی ویکسین کے لیے انسانی ٹیسٹ شروع کر چکی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں