اشتہار

بابراعظم سابق بھارتی کھلاڑی کے بہترین بیٹسمینوں کی فہرست میں شامل

اشتہار

حیرت انگیز

سابق بھارتی کرکٹر وسیم جعفر نے پاکستانی بیٹسمین بابر اعظم کو تینوں طرز کی بین الاقوامی کرکٹ کے لیے اپنے پسندیدہ بیٹسمینوں میں سے ایک قرار دیا ہے۔

انسٹاگرام کے لائیو سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دور حاضر کے ان پانچ بلے بازوں کے نام بتائے جو ہر طرز کی کرکٹ میں بہترین ہیں۔

ان پانچ بہترین بلے بازوں میں انہوں نے اسٹیواسمتھ، کین ولیمسن، ویرات کوہلی، جوئے روٹ کے ساتھ قومی اسٹار بیٹسمین بابر اعظم کو بھی شامل کیا ہے۔

- Advertisement -

بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون پلیئر ہونے کے ساتھ ساتھ وہ واحد بیٹسمین ہیں جو آئی سی سی کی تمام فارمیٹ کے ٹاپ فائیو بلے بازوں میں شمار ہوتے ہیں۔

42سالہ بھارتی کرکٹر وسیم جعفر نے 31 ٹیسٹ اور 2 ون ڈے میچوں میں بھارت کی نمائندگی کی، وہ بطور ٹاپ آرڈ بیٹسمین ٹیم میں شامل تھے اور ٹیسٹ میچ میں ان کا سب سے بڑا انفرادی اسکور 212 تھا۔

رواں سال ایک اور سابق بھارتی کھلاڑی آکاش چوپڑا بھی بابر اعظم کی صلاحیتوں کے معترف ہوئے اور ویرات کوہلی کہ ہم پلہ بیٹسمین قرار دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں