اشتہار

کرونا لاک ڈاؤن، آبِ زم زم گھروں پر منگوانے کا طریقہ، نئی سروس کا آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی حکومت نے کرونا کے پیش نظر آب زم زم گھروں تک پہنچانے کی سروس کا آغاز کردیا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز زم زم پروجیکٹ کمیٹی کے نگرانِ اعلیٰ اور امام کعبہ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے گھروں پر آب زم زم پہنچانے کے منصوبے کا افتتاح گزشتہ روز کیا۔

رپورٹ کے مطابق گھروں پر آبِ زم زم پہنچانے کا آغاز مکہ شہر سے کیا گیا ہے ، وقت کے ساتھ ساتھ ملک کے دیگر شہروں میں بھی سروس کا آغاز کیا جائے گا۔

- Advertisement -

منصوبے کے تحت پانچ لیٹر والے  آبِ زم زم کے کین کی قیمت ساڑھے سات ریال مقرر کی گئی اور بتایا گیا ہے کہ ایک شخص ایک وقت میں زیادہ سے زیادہ چار بوتلیں خرید سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب، گاڑیوں کی خریدو فروخت کے حوالے سے بڑی سہولت کا اعلان

رپورٹ کے مطابق مقامی و غیرملکی شہریوں‌ کو آبِ زم زم کی فراہمی اقامہ کارڈ کے اندراج پر دی جائے گی، اگر کوئی شخص چار سے زائد کین خریدنے کی خواہش کا اظہار کرے گا تو اُسے دیگرلوگوں‌ میں‌ سے کسی دوسرے کا اندراج کرانا لازمی ہوگا۔ عرب میڈیا کے مطابق آبِ زم زم گھر پر پہنچانے کی قیمت نقد نہیں بلکہ نقدی کارڈ کے ذریعے ادا کی جائے گی۔

ماہ مضان کے حوالے سے مکہ کی حد تک تجرباتی مرحلے کے تحت گھروں میں آب زم زم  فراہم کرنے کے لیے ’نیشنل واٹر کمپنی‘ اور’ آب زم زم پروجیکٹ‘ نے مشترکہ ویب سائٹ ’ھناک‘ کے نام سے لانچ کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک: شاہ سلمان کا 18 ممالک کے شہریوں کے لیے بڑا اعلان

نیشنل واٹر کمپنی کے آپریشنل ڈائریکٹر انجینئر محمد الموکلی کے مطابق کرونا کے پیش نظر زم زم پروجیکٹ کو عارضی طور پر بند کردیا گیا تھا مگر رمضان المبارک میں آبِ زم زم گھروں تک پہنچانے کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں