تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

سعودی عرب، گاڑیوں کی خریدو فروخت کے حوالے سے بڑی سہولت کا اعلان

ریاض: سعودی عرب میں ٹریفک پولیس نے گاڑیوں کی خریدوفروخت کے لیے موٹر وہیکل انسپیکشن (فحص) کی شرط ختم کردی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی ٹریفک پولیس نے گاڑیوں کی خریدو فروخت کے لیے موٹر وہیکل انسپیکشن کی شرط ختم کردی جس کے بعد گاڑی کی ملکیت تبدیل کرانے کے لیے فحص کا سرٹیفکیٹ پیش کرنا لازمی نہیں ہوگا۔

ٹریفک پولیس کے ادارے کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اطلاع دی گئی کہ کرونا وائرس کی وجہ سے موجودہ حالات کے تحت مملکت میں کرفیو جاری ہے جس کی وجہ سے فحص سینٹرز بند ہیں اور موٹر وہیکل انسپیکشن سرٹیفکیٹس جاری نہیں کیے جاسکتے۔

رپورٹ کے مطابق فحص سینٹر بند ہونے کی وجہ سے ان لوگوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا تھا جو گاڑیاں فروخت کرنا چاہتے ہیں، ادارہ ٹریفک پولیس نے گاڑیوں کی ملکیت منتقل کرنے کے لیے عارضی طور پر فحص کی شرط ختم کردی ہے۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کی ملکیت منتقل کرنے کے لیے ابشر اکاؤنٹ کے ذریعے گاڑی فروخت اور دوسرے کے نام پر منتقل کی جاسکتی ہے جس کے لیے فحص سرٹیفکیٹ کا آپشن عارضی طور پر کینسل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ٹریفک پولیس کی جانب سے گاڑیوں کی ملکیتی کارڈ جسے ’استمارہ‘ کہا جاتا ہے، اس کی تجدید کے لیے بھی فحص سرٹیفکیٹ کی شرط ختم کی گئی تھی جس کے بعد اب گاڑی ٹرانسفر کے لیے بھی یہ سہولت فراہم کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب میں فحص سینٹر سے سالانہ بنیادوں پر گاڑیوں کی فٹنس چیک کرائی جاتی ہے جس کے بعد انہیں روڈ پرمٹ جاری کیا جاتا ہے، فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر روڈ پرمٹ نہ ہونے پر چالان کیا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -