جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

شہبازشریف کی اپنی بھتیجی مریم نواز سے نہیں بن رہی ، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہناہے کہ شہبازشریف اورمریم نوازایک دوسرے کےدشمن ہیں ، دونوں میں نہیں بن رہی، لاک ڈاؤن کی وجہ سے بند ٹرینیں بحال کرنے کا فیصلہ دس مئی کوہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ٹرینوں کےلیےتمام احتیاطی تدابیرکی گئیں، اصل میں غریب وہ ہےجس کاعیدکاسیزن خطرناک مرحلے سے گزر رہا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت کےوزرااپوزیشن سےنیب آرڈیننس پررابطےمیں ہیں، خسرو،ندیم بابر اورعبدالرزاق داؤد بریفنگ میں نہیں بیٹھےتھے،آئی پی پیزچھ ہزار ارب کی کرپشن کا معاملہ ہے،وزیرہو، فقیرہو، یا پیر،جوملوث ہوا سخت ایکشن ہوگا ، عمران خان نہ ہوتےیہ رپورٹیں کبھی سامنےنہ آتیں۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ افطارپارٹی میں فاصلہ رکھیں گے،کوئی میڈیاٹاک نہیں ہوگی، ٹرین سروس بحالی کا فیصلہ10مئی کو ہوگا، لاک ڈاؤن کھلاتو 24گھنٹے میں ٹرینیں چلادیں گے۔

شہباز شریف کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف جوسوچ کر آئے تھے، اس کاسیاسی جنازہ نکل گیا، شہباز شریف اورمریم نواز ایک دوسرے کے دشمن ہیں، دونوں میں نہیں بن رہی، بھتیجی کہہ رہی ہے کہ شاہدخاقان کو صدر بناؤ، شہبازشریف کے راستے محدود دکھائی دے رہے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ ڈاکٹروں کا احترام کرتے ہیں شام کو پریس کانفرنس ملتوی کردی، 20 فیصد معاملات 40 فیصد ٹھیک ہوگئے ہیں، اللہ کرے گا، سب حالات ٹھیک ہوجائیں گے۔

وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ آصف زرداری سمجھدارآدمی ہے،وہ چھٹابحری بیڑہ ہے، زرداری کاخیال ہےکہ دوتین مہینےسیاست کے لیے نہیں۔

انھوں نے مزید کہا 27 اپریل کو آرڈیننس کا فیصلہ بھی ہوجائےگا، شہبازشریف کا کیس سنجیدہ ہے، ان کا بچنا مشکل ہے اور آصف زرداری گھونسلے میں چلے گئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں