تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

میسنجر رومز : فیس بک نے نئی ویڈیو چیٹ سروس متعارف کرادی

فیس بک نے زوم کے مقابلے کی ایک نئی ویڈیو چیٹ سروس "میسنجر رومز ” متعارف کرادی ہے جس سے پچاس افراد ایک ساتھ بات کرسکتے ہیں، فیس بک پر اکاؤنٹ کا ہونا بھی ضروری نہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے زوم کے مقابلے کی ایک نئی ویڈیو چیٹ سروس متعارف کروائی ہے جس کے ذریعے 50صارفین سے بیک وقت بات ہو سکے گی۔

اس حوالے سے خبر رساں ادارے اے ایف پی کا کہنا ہے کہ ئی چیٹ سروس فیس بک میسنجر کے ذریعے استعمال کی جا سکے گی اور ویڈیو کال میں وہ انٹرنیٹ صارفین بھی شامل ہو سکیں گے جن کا فیس بک پر اکاؤنٹ نہیں ہے۔

میسنجر رومز کے نام سے شروع کی گئی اس نئی سروس کے ذریعے کسی بھی موقع پر اپنے دوستوں اور فیملی ممبران سے رابطہ کیا جا سکے گا۔

دوسری جانب فیس بک کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے اے ایف پی کو نئی چیٹ سروس کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ یہ ایپ کمپیوٹر یا فون پر کھلی رہے گی اور جن لوگوں سے عموماً بات چیت نہیں ہوتی، ان سے بھی رابطے میں آیا جا سکے گا۔

مارک زکر برگ کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں دنیا میں رابطوں کی کمی کو شدت سے محسوس کیا جا رہا ہے، اور ایسے میں یہ سروس رابطے بحال کرنے میں آسانی پیدا کرے گی۔

ویڈیو چیٹ روم میں شامل ہونے کے لیے فیس بک اکاؤنٹ ہونا ضروری نہیں اور نہ ہی میسنجر ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کی ضرورت ہوگی۔
مارک زکربرگ کا کہنا تھا کہ ویڈیو چیٹ کی دعوت کا ایک لنک موصول ہوگا جس کے ذریعے میسنجر روم میں داخل ہو سکیں گے۔

ایپ نہ ہونے کی صورت میں یہ لنک خودبخود براؤزر میں کھل جائے گا جس کے ذریعے آپ دیگر صارفین کے ساتھ چیٹ روم میں شامل ہوجائیں گے، ان چیٹ رومز میں صرف دعوت موصول ہونے والوں کو ہی داخلے کی اجازت ہوگی۔

Comments

- Advertisement -