اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

کرونا وائرس، وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ بلدیات کی سروس 1093 کا افتتاح کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے محکمہ بلدیات کی سروس 1093 کا افتتاح کردیا، سروس قرنطینہ میں رکھے گئے کرونا مریضوں کے لیے ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ اس وقت کچھ لوگ جو زیر علاج ہیں حساسیت کا شکار ہیں، ہمارا فرض ہے ہم اپنے لوگوں کے نفسیاتی مسائل میں ان کی مدد کریں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کسی مریض کی کوئی خواہش ہے تو وہ 1093 پر درخواست کرسکتا ہے۔

- Advertisement -

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ سروس ذہنی دباؤ اور نفسیاتی مسائل کی رہنمائی کے لیے ہے، سروس محکمہ بلدیات نے یونیسیف، این یو ڈی پی کی مدد سے قائم کی۔

مزید پڑھیں: سندھ میں287 نئے کرونا کیسز رپورٹ، ہلاکتوں کی تعداد 78ہوگئی

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ 25 ماہر نفسیات کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ نے 1093 پر کال کرکے سہولتوں کی معلومات لیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے 9 ہزار 216 مریض زیر علاج ہیں، ملک میں کرونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 ہزار 227 ہے، کرونا کے باعث اموات 256 ہوگئیں۔

ملک میں کرونا کے صحت یاب مریضوں کی تعداد 2 ہزار 755 ہے، ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 6 ہزار 780 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، ملک میں مجموعی طور پر اب تک 1 لاکھ 38 ہزار 147 ٹیسٹ کیے گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں