اشتہار

عمررسیدہ افریقی خاتون کے ہاں‌ جڑواں بچوں کی پیدائش

اشتہار

حیرت انگیز

ابوجا : افریقی ملک نائیجریا کی 68 سالہ خاتون نے دو جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے، اسپتال انتظامیہ نے بچوں کی پیدائش کی تصدیق کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عمر رسیدہ خاتون کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش کا یہ دلچسپ واقعہ مغربی افریقی ملک نایئجریا میں پیش آیا ہے جہاں لاگوس یونیورسٹی ٹیجنگ اسپتال میں 68 سالہ خاتون مارگریٹ اڈینوگا نے دو جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے، پیدا ہونے والی دونوں بچے صحت مند ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افریقی خاتون نے سیزارین سیکشن کے ذریعے ایک بیٹے اور ایک بیٹی کو جنم دیا ہے۔

- Advertisement -

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ مذکورہ خاتون کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش 14 اپریل کو ہوئی تھی تاہم ڈاکٹروں اعلان کرنے سے قبل ماں بچوں کے صحتیاب ہونے کا انتظار کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کی پڑوسی نے 55 سال کی عمر میں ننھے مہمان کو جنم دیا تو انہیں بھی بچوں کی خواہش ہوئی کیونکہ انہیں بچوں سے بہت زیادہ لگاؤ ہے۔

مارگریٹ نے بچوں کی پیدائش پر اس قدر خوش ہیں کہ وہ اپنے جذبات کو الفاظ میں بیان نہیں کرپارہی، ان کا کہنا تھا کہ اب کوئی مجھے بانچھ ن کا بعنہ نہیں دے گا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ خاتون کی شادی سنہ 1974 میں ہوئی تھی اور ان کے شوہر کی عمر 77 برس ہے۔

طویل عمر میں جڑواں بچوں کو جنم دینے کا ریکارڈ بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں 74 سالہ خاتون منگیاما کے پاس ہے جنہوں نے ستمبر 2019 میں جڑواں بچوں کو جنم دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں