تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

سفاک ماں نے بیٹوں سے ساتھ مل کر بیٹی کو قتل کرکے جلا دیا

نئی دہلی : بھارتی ریاست پنجاب کے ضلع ہوشیار پور کے گاؤں سولی میں غیرت کے نام پر قتل کا واقعہ سامنے آیا ہے جس میں ماں نے اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر اپنی انیس سالہ بیٹی کو قتل کرکے اس کی آخری رسومات ادا کردیں۔

اس حوالے سے گڑھ شنکر پولیس اسٹیشن کے انچارج اقبال سنگھ نے بتایا کہ انہیں گزشتہ روز اطلاع ملی تھی کہ سولی گاؤں کے شمشان گھاٹ میں صبح خاموشی سے کسی کی آخری رسومات ادا کی گئی تھیں پولیس وہاں پہنچی اور لاش کی جلی ہوئی ہڈیاں اور راکھ اکٹھی کیں۔

پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق19 سالہ جسپریت کور22 اپریل کو گھر سے کہیں چلی گئی تھی اور اگلے ہی دن واپس آگئی۔

اس کے اہل خانہ کو شبہ ہے کہ وہ اس دوران بھجلان گاؤں کے امنپریت نامی لڑکے کے ساتھ تھی۔ اس کے بعد 25 اور 26 اپریل کی درمیانی شب کو جسپریت کو اہل خانہ کے افراد نے قتل کردیا۔

ملزمان پر الزام ہے کہ مقتولہ جسپریت کو پہلے نیند کی گولیاں دی گئیں اور بعد میں جب وہ بے ہوش ہوگئی تو اس کا گلا دبا کر قتل کردیا گیا۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ستدیو، اس کے بیٹے سوراج عرف منی ، بلوندر کور (جسپریت کی ماں) گوردیپ اور لالا کے خلاف قتل اور ثبوت مٹانے سمیت تعزیرات ہند کی دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، ملزمان میں سے ستدیو، بلویندر کور اور گردیپ کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور باقی ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -