تازہ ترین

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

عمر رسیدہ جوڑے نے علیحدگی کے 31سال بعد دوبارہ شادی کرلی

واشنگٹن : امریکی جوڑے نے طلاق کے 31 سال بعد کرونا بحران کے دوران دوبارہ شادی کرکے محبت کی تاریخ رقم کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس نے تباہی مچارکھی ہے اور ڈاکٹروں کی جانب سے تمام لوگوں کو سماجی دوری برقرار رکھنے کا کہہ رہی ہے لیکن کرونا بحران محبت کرنے والوں کو نہیں روک پایا۔

امریکا میں مقیم ڈنمارک سے تعلق رکھنے والے ایک عمر رسیدہ جوڑے سے طلاق کے 31 سال بعد دوبارہ شادی کرکے دنیا کو حیران کردیا ہے، دوبارہ شادی کے بندھن میں بندھنے والے مرد کیلڈ کی عمر 82 برس جبکہ خاتون لوٹ کی عمر 75 سال ہے جو 1989 میں علیحدہ ہوگئے تھے۔

دونوں کی شادی 3 اپریل 1965 کو ڈنمارک میں ہوئی تھی جس کے بعد دونوں کے ہاں چار بچوں نے جنم لیا اور دونوں کے درمیان تلخیاں شروع ہوگئیں، پیشے کے لحاظ سے دونوں مصور ہیں اور دونوں کی پہلی شادی 20 اور 27 برس کی عمر میں ہوئی تھی۔

اب طلاق کے 31 سال بعد ڈنمارکی جوڑے نے امریکا میں اسی تاریخ کو دوبارہ شادی کی ہے جس دن انہوں نے 55 سال قبل شادی کی تھی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دونوں کے درمیان تلخیاں گھریلوں پریشانیاں بنی جس کا اختتام طلاق پر ہوا لیکن طلاق کے دو سال بعد ہی دونوں کے درمیان دوبارہ رابطہ ہوگیا تھا اور اب رواں برس دونوں نے کرونا بحران کے دوران دوبارہ شادی کرلی۔

Comments

- Advertisement -