جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

کرکٹر اظہر علی کرونا سے متاثر ین کی مدد کے لیے میدان میں آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کرونا سے متاثرین کی مدد کے لیے اپنی شرٹ اور بیٹ نیلام کرنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کرونا سے متاثر ہونے والے افراد کی مدد کے لیے میدان میں آگئے۔اسٹار کرکٹر نے اپنی واحد ٹرپل سنچری والا بیٹ اور شرٹ نیلام کرنے کا اعلان کیا ہے۔اظہر علی نے 2016 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دبئی میں 302 ناقابل شکست رنز بنائے۔

قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان چیمپئینز ٹڑافی 2017 کی اپنی فاتح شرٹ نیلامی میں رکھیں گے۔سرفراز احمد کی قیادت میں چیمپئینز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کا اظہر علی حصہ تھے۔

اسٹار کھلاڑی اظہر علی کا کہنا ہے کہ بیٹ اور شرٹ میرے دل کے بہت قریب ہیں، مجھے بہت لگاؤ ہے۔

رومان رئیس نے غریبوں کی امداد کے لیے اپنا کرکٹ کا سامان نیلام کردیا

اس سے قبل گزشتہ ہفتے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر رومان رئیس نے غریبوں کی امداد کے لیے اپنی ڈیبیو کیپ، کرکٹ بیٹ اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی شرٹ نیلام کی تھی۔رومان رئیس کی ڈیبیو کیپ ایک لاکھ 60 ہزار، کرکٹ بیٹ 80 ہزار اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی جرسی 60 ہزار روپے میں نیلام ہوئی تھی۔

رومان رئیس کا کہنا تھا کہ نیلامی سے ملنے والی رقم غریب اور مستحق خاندانوں میں تقسیم کریں گے، رمضان المبارک کے دوران سحری اور افطاری بھی فراہم کی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں