اشتہار

احساس پروگرام کے تحت 8 ارب ڈالر ریلیف پیکج کا آغاز کیا ہے، شاہ محمودقریشی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نارویجین ہم منصب سے گفتگو کے دوران کہا کہ کمزور معیشتوں پر وبا کے اثرات ناقابل برداشت حد تک ہوسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یورپی ملک ناروے ہم منصب اینی اریکسن سے رابطہ کیا، رابطے کے دوران دونوں وزرائے خارجہ کے مابین کرونا وائرس کی جان لیوا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے تبادلہ خیال کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی نے عالمی چیلنج سے نمٹنے سے متعلق مختلف پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے مشکل گھڑی میں عالمی سطح پر مشترکا کاوشیں بروئے کار لانے پر زور دیا۔

- Advertisement -

وزیر خارجہ شاہ محمود نے وبا سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے اقدامات سے آگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ نارویجین شہریوں کی وطن واپسی میں سہولت پر اینی اریکسن نے شکریہ ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام کے تحت آٹھ ارب ڈالرز ریلیف پیکج کا آغاز کیا ہے، کمزور معیشتوں پر وبا کے اثرات ناقابل برادشت حد تک ہوسکتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کشمیریوں سے متعلق گفتگو میں کہا کہ 80 لاکھ کشمیری 5 اگست سے بھارتی کرفیو کا سامنا کررہے ہیں، مستقل کرفیو کے باعث مقبوضہ کشمیر میں خوراک، ادویات کی کمی ہے، بلا جواز کرفیو کے خاتمے کےلیے بھارت پر دباؤ بڑھانا ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آخر میں دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعاون کے فروغ کےلیے مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں