تازہ ترین

وائٹ ہاؤس نے بھارتی وزیراعظم اور صدر کو ٹویٹر پر ان فالو کردیا

نئی دہلی: وائٹ ہاؤس نے بھارتی وزیراعظم اور صدر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ان فالو کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور صدر کو ٹویٹر پر ان فالو کردیا، وائٹ ہاؤس نے نریندر مودی کے دفتر کے ٹویٹر ہینڈل کو بھی ان فالو کردیا۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے امریکا میں بھارتی سفارتخانے کے ٹویٹر ہینڈل کو بھی ان فالو کردیا گیا۔

بھارتی اپوزیشن رہنما راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس کی جانب سے بھارتی صدر، وزیراعظم کو ان فالو کرنے پر مایوسی ہوئی۔

مزید پڑھیں: بھارت اقلیتوں کے لیے خطرناک ملک قرار

راہول گاندھی نے کہا کہ وزارت خارجہ امور سے درخواست کرتا ہوں وہ اس معاملے کا نوٹس لے۔

واضح رہے کہ امریکی وائٹ ہاؤس نے 10 اپریل کو نریندر مودی کے ذاتی ٹویٹر اکاؤنٹ، ان کے آفس اور بھارتی صدر کو ٹویٹر پر فالو کیا تھا جس کے بعد وہ وائٹ ہاؤس کی جانب سے ٹویٹر پر فالو کیے جانے والے عالمی لیڈر بن گئے تھے۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے تین ہفتوں بعد ہی ٹویٹر پر مودی کو ان فالو کردیا گیا، وائٹ ہاؤس کے ٹویٹر ہینڈل سے 19 اکاؤنٹس کو فالو کیا جارہا تھا تاہم اب وائٹ ہاؤس کی جانب سے 13 اکاؤنٹس فالو کیے جارہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -