تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں 337 نئے کرونا کیسز رپورٹ

کراچی : صوبہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 404 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 5695 ہوگئے جبکہ اموات کی تعداد 100 ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے کرونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں جس میں صرف شہر قائد میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 337 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 404 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں, سندھ میں کرونا وائرس کے کیسز کی کل تعداد 3پانچ ہزار چھ سو 95 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت نے کہا کہ سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران آٹھ کرونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے، جاں بحق ہونے والے مریضوں میں ایک، ایک کا تعلق لاڑکانہ اور گھوٹکی جبکہ 6 افراد کا تعلق کراچی سے تھا۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 208 مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں، اب تک مجموعی طور پر سندھ میں 1169 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔

خیال رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 404 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 15 ہزار 289 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں وائرس کی وجہ سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 8 اموات کے بعد مجموعی تعداد 335 ہوگئی ہے۔

Comments

- Advertisement -