اشتہار

کیپٹن ٹام مور نے 100 سالہ سالگرہ پر ایک اور اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

مانچسٹر: برطانیہ میں نیشنل ہیلتھ سروس( این ایچ ایس) کے ہیرو کیپٹن ٹام مور100 برس کے ہوگئے، کیپٹن نے این ایچ کے لیے دو کروڑ نوے لاکھ پاؤنڈز اکھٹے کر لیے۔

تفصیلات کے مطابق کیپٹن ٹام مور کو سو سالہ سالگرہ پر اعزازی کرنل تعینات کر دیا گیا۔ چیف آف جنرل سٹاف جنرل سر مارک کارلٹن سمتھ نے اُنہیں اعزازی کرنل تعینات کیا، ملکہ برطانیہ نے اس تعیناتی کے منظوری دی۔

کیپٹن ٹام مور کو ڈیفنس میڈل سے بھی نوازا گیا۔ چیف آف جنرل اسٹاف کا کہنا ہے کہ یہ اقدام نئی نسل کے لیے مثال قائم کرنا ہے۔ ٹام مور کی سالگرہ پر اُن کے چاہنے والوں نے انہیں ایک لاکھ پچیس ہزار کارڈز بھجوا دیے۔

- Advertisement -

جنگ عظیم دوم کے سپاہی کیپٹن ٹام مور نے بڑا اعزاز حاصل کرلیا

گزشتہ ہفتے اُنہیں ڈیلی میل کی جانب سے پرائڈ آف بریٹن اعزاز سے بھی نوازا گیا۔ کیپٹن ٹام مور نے اپنے گھر کے صحن میں سو چکر لگا کر ایک ہزار پاؤنڈ جمع کرنے کا حدف رکھا تھا۔ لوگوں نے اُن کی اس مہم کو بے حد سراہا اور 56 سے زائد ممالک کے شہریوں نے اُن کی اس مہم میں چندہ دیا۔

کیپٹن کے پاس 29 ملین پاؤنڈز جمع ہوچکے ہیں اور لوگ بدستور چندہ دے رہے ہیں۔ کیپٹن ٹام مور یارکشائر ریجمنٹ کے سپاہی تھے۔ وہ بریڈفورڈ میں پیدا ہوئے اور یارکشائر ریجمنٹ میں بھرتی ہوئے تھے۔ بطور اعزازی کرنل اُنہیں ہیرو گیٹ یاکشائر میں فوجی جوانوں سے خطاب کی دعوت بھی دی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں

مزید خبریں