اشتہار

اداکارہ ماہرہ خان نے بڑا اعلان کردیا ، مداح حیران

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : معروف اداکارہ ماہرہ خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ سے عارضی طور پر کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کردیا اور مداحوں سے پیغام میں کہا کہ مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ کچھ وقت کے لئے سوشل میڈیا سے بریک لے رہی ہوں ، اپنی دعاؤں میں مجھے بھی یاد رکھیں جبکہ اداکارہ نے صبر و شکر کی بھی ہدایت کی۔

- Advertisement -

چند روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ریل گاڑی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ماہرہ خان نے لکھا تھا کہ ’ہمیشہ ایسا ہوتا ہے کہ جب میں ٹرین دیکھتی ہوں تو مجھے ایک بات کا احساس ہوتا ہے‘، مجھے ٹرین دیکھ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے مجھے کوئی کہہ رہا ہو کہ جا ماہرہ جا، جی لے اپنی زندگی۔

خیال رہے کہ ماہرہ خان کا شمار صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے، انہیں پاکستان اور بیرون ملک میں بھی بہت پسند کیا جاتا ہے، وہ اپنے مداحوں کے ساتھ رابطہ رکھنے کے لیے سوشل میڈیا پر بھی متحرک رہتی ہیں۔

حال ہی میں ہونے والے پاکستان اسکرین نیشنل ایوارڈز میں اداکارہ ماہرہ خان کو بہترین فلم اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں