اشتہار

سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 30 ڈالر کمی ریکارڈ کی گئی جس کے مثبت اثرات پاکستان میں بھی نظر آئے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت تیس ڈالر فی اونس کمی کے بعد 1683 ڈالر پر پہنچ گئی، عالمی مارکیٹ میں نمایاں کمی کے بعد پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمتوں میں بالترتیب 2 ہزار اور 1 ہزار 714 روپے کمی ہوئی۔

- Advertisement -

حالیہ کمی کے بعد پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 94 ہزار 700 اور دس گرام قیمت 81 ہزار 189 روپے تک پہنچ گئی۔

یاد رہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے پاکستان بھر کے صرافہ بازار بند ہیں اور اسی وجہ سے خریدوفروخت  نہیں ہورہی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں گزشتہ دنوں سونا مہنگا ہونے کے باعث اس کے اثرات پاکستانی صرافہ بازار بھی پڑے تھے اور سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

یہ بھی یاد رہے کہ سونے کے مقابلوں میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں جس کے سبب ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں