نئی دہلی : لاک ڈاؤن کے دوران ٹیوشن بھیجنے پر بچہ پولیس والوں کو اپنے ٹیوشن سینٹر لے گیا، پولیس اہلکاروں نے بچے کے والدین اور استانی کی سرزنش کی۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں لاک ڈاؤن کے دوران مرضی کیخلاف ٹیوشن بھیجنے پر ایک بچے نے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کو والدین اور استانی کی شکایت کردی جس پر وہ ہکا بکا رہ گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بچے بھی کورونا وائرس کی صورتحال سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے پڑھائی سے جان چھڑانے لگے ہیں۔ ایک بچے کو اس کے گھر والوں نے ٹیوشن بھیجا تاہم بچہ ٹیوشن جانے کے بجائے پولیس کے پاس پہنچ گیا اور پولیس کو اپنے ساتھ ٹیوشن سینٹر لے گیا۔
Kids were sent for tution by parents so the kids reported against their parents and teachers to the police. 😂 pic.twitter.com/KIsCRnMQ2j
— KaptanHindustan (@GautamTrivedi_) April 29, 2020
واقعے کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچہ اپنی استانی کے گھر کے باہر پہنچا اور دروازہ کھٹکٹایا پھر استانی کو آواز دینے لگا۔ ویڈیومیں پولیس ۤآفیسر نے بچے کی استانی کو کہا کہ آپ یہاں پر لاک ڈاؤن کے باوجود ٹیوش پڑھا رہی ہیں آپ کو کورونا سے ڈر نہیں لگتا؟۔
پہلے تو استانی نے اس بات کی تردید کی کہ کورونا کی صورتحال کے بعد بچوں کو نہیں پڑھایا، تاہم بچے نے بھی ٹیوشن سے جان چھڑانا چاہی اور بتایا کہ صرف میں ہی نہیں تین بچے اور بھی آتے ہیں۔
پولیس افسر نے استانی سے کہا کہ ہم کسی کو ایک دوسرے کے گھر بھی نہیں جانے دیتے اور آپ بچوں کو ٹیوشن پڑھا رہی ہیں، بھارتی پولیس آفیسر کی جانب سے خبردار کیا گیا کہ آئندہ کورونا کی موجودہ صورتحال کے باعث بچوں کو گھروں میں ٹیوشن نہ پڑھائیں۔