کراچی: تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے بالی ووڈ کے لیجنڈری آنجہانی اداکار کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں مہوش حیات کا کہنا تھا کہ سال 2020 بہت بھاری پڑ گیا کیونکہ ناقابل یقین واقعات سامنے آرہے ہیں، یہ سب کچھ کتنا مختصر اور عارضی ہے۔
انہوں نے لکھا کہ ہمیں چاہیے کہ ایسے لوگ جب تک ہمارے درمیان اور اردگرد رہیں ہم انہیں پیار کریں اور اہمیت دیں۔
مہوش حیات نے لکھا کہ ’انٹرٹینمنٹ انڈسٹری نے ایک اور ستارہ (رشی کپور) کھودیا، ہم ایک عظیم فنکار سے محروم ہوگئے‘۔
The entertainment industry has lost another stalwart, another legend. 2020 is turning out to be one screwed up year. Proves the fragility of life .. how temporary it is and that we should cherish, value and love those around us while they’re still with us.. RIP #RishiKapoor
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) April 30, 2020
واضح رہے کہ صرف دو دنوں میں بالی ووڈ فلم انڈسٹری کو دو بڑے دھچکے لگے، پہلے عرفان خان اور اس کے بعد رشی کپور کینسر کے سبب زندگی کی بازی ہار گئے۔
یاد رہے کہ بھارتی فلموں کے سینیئر اداکار رشی کپور جمعرات کو 67 برس کی عمر میں چل بسے تھے۔
بالی ووڈ کے دونوں اداکاروں کی موت پر شوبز انڈسٹری سمیت دنیا بھر میں شائقین افسردہ ہیں، پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ستاروں نے رشی کپور کو اُن کی خدمات پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔
What a great loss. Extremely sad that Rishi sahab is no more. Sharing this picture from when we had all gone to meet him and to cast him in JPNA2. May he rest in peace. He was the best of the best pic.twitter.com/viifGDdfHv
— Humayun Saeed (@iamhumayunsaeed) April 30, 2020