تازہ ترین

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

امریکا میں تیسرے روز بھی 2 ہزار سے زائد کرونا مریض ہلاک

واشنگٹن: کرونا وائرس کی مہلک ترین وبا نے امریکا میں تیسرے روز بھی دو ہزار سے زائد انسانوں کی جانیں لے لیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 64 ہزار سے زائد ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں کرونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد خوفناک حد تک بڑھ گئی۔ اب تک امریکا میں 64 ہزار 503 کرونا مریض دم توڑ چکے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 11 لاکھ 5 ہزار 318 تک پہنچ گئی ہے

امریکا میں کرونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد پچاس ہزار سے زائد ہے۔ ماہرین نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ کسی بھی صورت گھر سے باہر نہ نکلیں، وبائی مرض کے خلاف گھر میں بیٹھ کر لڑا جاسکتا ہے۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق امریکا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دو ہزار 53 مریضوں کی موت واقع ہوئی جبکہ بدھ کو یہ تعداد دو ہزار 52 اور منگل کو دو ہزار 227 تھی۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 33 لاکھ 57 ہزار سے بڑھ چکی ہے جبکہ دم توڑنے والوں کی تعداد 2 لاکھ 37 ہزار سے زائد ہوگئی ہے، دوسری جانب صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی 10 لاکھ 67 ہزار 670 ہے۔

Comments

- Advertisement -