اشتہار

لاہور: گزشتہ 12 گھنٹوں میں کرونا وائرس کے 514 نئے کیسز رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب میں گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 514 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 6 ہزار 854 ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ صوبہ پنجاب میں گزشتہ 12 گھنٹے کے دوران کرونا وائرس کے 514 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کرونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 6 ہزار 854 ہوگئی ہے، صرف لاہور میں کرونا وائرس کے 2 ہزار 154 مصدقہ مریض ہیں۔

- Advertisement -

محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں اب تک وائرس سے 115 اموات ہوچکی ہیں جبکہ 2 ہزار 206 افراد صحتیاب ہوگئے ہیں، 22 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبے میں اب تک 88 ہزار 899 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

خیال رہے کہ پنجاب سمیت ملک بھر میں کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 18 ہزار 114 ہوچکی ہے جبکہ ملک بھر میں 417 اموات ہوچکی ہیں۔

نیشنل کنٹرول اینڈ کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 32 اموات رپورٹ ہوئیں، سب سے زیادہ اموات اب تک خیبر پختونخوا میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 161 ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں