تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

تاجروں کیلیے خوشخبری، عید سے قبل کاروبار کھلنے کا امکان

لاہور: لاک ڈاؤن سے پریشان تاجروں کیلئےخوشخبری ہے کہ پنجاب میں عیدسےقبل کاروبار کھلنےکا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے مختلف تاجر رہنماؤں، صنعت کاروں اور کاروباری شخصیات کے نمائندہ وفد نے ملاقات کر کے لاک ڈاؤن سے درپیش مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے کاروبار کھولنے کا مطالبہ کیا۔

تاجر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کو ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے جس سے شدید پریشانیوں کا سامنا ہے لہذا اب وقت آگیا ہے کہ حکومت مرحلہ وار کاروبار کھولنے کے لیے کوئی حکمت عملی ترتیب دے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے آئندہ چند روز میں صوبے بھر میں کاروباری سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جب کہ چین اسٹورز اور ریٹیل انڈسٹری کو بھی کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کاروبار کھولنے کے حوالے سے حکومت ایس او پیز مرتب کر رہی ہے اور ضروری حفاظتی اقدامات کیےجارہےہیں تاکہ کسی نقصان سےبچاجاسکے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ جلدحفاظتی انتظامات کےساتھ معاشی سرگرمیوں کی اجازت دی جائے گی اور مرحلہ وار مارکیٹوں کو کھول دیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -