اسلام آباد: وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی نے وزیر زراعت سندھ کے ٹڈی دل پر بیان کو مسترد کرتےہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اپنی ذمہ داریوں سےپوری طرح آگاہ ہے۔
صوبائی وزیر کے بیان پر وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی نے واضح کہا کہ ملک کیلئےٹڈی دل کے خطرے سے نمٹنے کیلئے سرگرم ہیں، وزیراعظم نےٹڈی دل سےنمٹنےکیلئےفنڈزپر3اجلاس بلائے، ٹڈی دل نےصرف سندھ نہیں دیگر صوبوں پربھی حملہ کیا۔
وزارت نیشنل فوڈسکیورٹی کا کہنا ہے کہ ٹڈی دل سےدنیاکے60ممالک کیلئےخطرہ ہے، وزیراعظم نےصوبوں کےاشتراک سےنیشنل ایکشن پلان تشکیل دیا، سندھ میں 1لاکھ لیٹر سے زائدیو ایل وی کیڑےماردوا ذخیرہ کی ہے۔
وزارت کے مطابق مختلف اضلاع میں 12ای سی اسپرے بھی تعینات کر دیئے جب کہ این ڈی ایم اےکےذریعے87یوایل وی اسپرےکا آرڈر دیا گیا ہے لیکن کوروناصورتحال کےباعث اسپرےکی فراہمی میں تاخیر ہوئی ہے۔
خیال رہے کہ 17 اپریل کو وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا تھا۔ اس موقع پر عمران خان نے کروناوائرس کے بعد ٹڈی دل کو ملک کا اہم مسئلہ قرار دیتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ ٹڈی دل پر قابو پانے اور خاتمے کیلئے مکمل تیاری کی جائے، اس حوالے سے ہر قسم کی رکاؤٹ اور مشکلات کو فوری دور کیا جائے۔
انہوں نے حکم دیا کہ ٹڈی دل کےخاتمے کے حوالے سے ملک میں پہلے ہی ایمرجنسی ہے اور اب مزید اقدامات کیے جائیں تاکہ فصلوں کے دشمن کے حملوں کو روکا جاسکے۔