اشتہار

لکی مروت کرونا فری قرار، تمام مریض صحت یاب

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: خیبرپختونخواہ کے ضلع لکی مروت میں کرونا کے تمام مریض صحت یاب ہوگئے۔

فوکل پرسن برائے کرونا ڈاکٹر ہدایت اللہ کے مطابق اسلام آباد لیب بھیجے گئے چوالیس افراد کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی، جس کے بعد ضلع لکی مروت کے تمام کرونامریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ضلع لکی مروت میں اس وقت کروناسےمتاثرہ کوئی مریض نہیں ہے۔

- Advertisement -

قبل ازیں صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ خیبرپختونخواہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے مزید 8 مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد مرنے والے افراد کی تعداد 180 تک پہنچ گئی۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کرونا کے 2 لاکھ ٹیسٹ مکمل، 19103 مثبت، 440 مریض جاں بحق

محکمہ صحت کے مطابق کےپی میں گزشتہ 24گھنٹوں کےدوران کروناکے 222نئےکیسزرپورٹ ہوئے جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 3 ہزار 129 تک پہنچ گئی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کےدوران کرونا کے 83 مریضوں کی صحت یابی کے بعد کرونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 811 ہوگئی۔

دوسری جانب پاکستان میں کرونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 14 ہزار 513 تک پہنچ گئی جن میں سے 457 اموات بھی ہوئیں جبکہ 5 ہزار 114 مریض صحت یاب بھی ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں