اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ نیب آزاد ادارہ ہے حکومت کا اس سےکوئی لینا دینا نہیں، عمران خان نےاداروں کوافرادکےبجائےقانون کےماتحت کیا۔
میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر نے کہا کہ نوازشریف ماضی میں نیب کوسیاسی انتقام کیلئے استعمال کرتے تھے، پسندکا چیئرمین لگایا گیا مگرنیب کےقوانین تبدیل نہیں کئے، ن لیگ نےقوانین اس لئےتبدیل نہیں کیےکیونکہ نیت ٹھیک نہ تھی۔
انہوں نے کہا کہ آپ پرکیسزکرمنل نوعیت کےہیں،آپ انہیں سیاسی بناناچاہتےہیں، اقتدارن لیگ کی سوچ کاہمیشہ سےبنیادی محور رہاہے،ٹی ٹیزکےذریعےغریب ملک کےوسائل کوباہربھیجاگیا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پریس کانفرنس اورغصہ دکھانےسےکچھ نہیں ہوگا، جواب دیناہوگا، آپ نےجوابات کے ذریعے قانون کو مطمئن کرناہوگا، ن لیگی قیادت اس وقت بھی ذاتی مسائل کاہی ذکر کررہی ہے اور ن لیگ نےہمیشہ ملکی وسائل کوذاتی مفادکیلئےاستعمال کیا۔
شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ عوام نےہمیشہ شہبازشریف کولیپ ٹاپ میں دیکھاہے،باہرنہیں اس مشکل وقت میں کوروناکےبجائےشہبازشریف نےذات پرتوجہ دی۔